وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

58

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیر کو ملاقات کی اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر آعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق سپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔