اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور وزارت ہاؤسنگ کے تحت جاری متفرق منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کے تفویض کردہ اہداف کے مطابق وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے جاری منصوبوں پر پیش رفت کو وزیرِ اعظم نے سراہا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ عوام کیلئے ذاتی اور سستی رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے