اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سابق قبائلی علاقوں سے چئیر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کے عوام کے لئے اعزاز کی بات ہے اس سے وفاق مزید مضبوط ہو گا۔ا
نہوں نے ان خیالات کا اظہار چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین مرزا محمد آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو ان سے ملاقات کی۔وزیرِ دفاع پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے ۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں بلوچستان اور سابق قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی سربراہی نہ صرف ان علاقوں کے عوام کے لئے اعزاز کی بات ہے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا بلکہ یہ وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث ثابت ہوگا۔
وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ چئیرمین سینٹ اپنے دوسرے دور میں ایوان بالا کی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جس خوش اسلوبی سے ماضی میں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔وزیرِ اعظم نےچئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔