اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سےارکان قومی اسمبلی عالیہ حمزہ، سائرہ بانو، روبیہ جمیل اور نورین ابراہیم نے ملاقات کی اور متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اورترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔