وزیرِ اعظم عمران خان سےگورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی ملاقات

101

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سےگورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص عوامی فلاح کے منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔