وزیرِ اعظم عمران خان کو وزیرِ خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر تفصیلی بریفنگ دی

52

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کو وزیرِ خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف سے ملاقاتوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔ منگل کو جاری بےان کے مطابق وزیرِ خزانہ نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دےتے ہوئے کہاکہ کوشش ہے کہ دوطرفہ معاملات اس انداز میں طے پائیں کہ معیشت پر ان کے مثبت نتائج مرتب ہوں اور عوام مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ اب تک ہونے والی پیش رفت حوصلہ افزا ہے تاہم، حتمی معاملات عوام کے مفادات اور حکومت کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیے جائیں گے