لاہور۔16جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت کامیاب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کریں گے اور سیالکوٹ کادورہ بھی کریں گے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر کم سود والے قرض کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اس سکیم میں ان کا خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔وزیرِ اعظم آج سیالکوٹ کا دورہ بھی کریں گے۔وزیرِ اعظم سیالکوٹ میں وزیرِ اعظم یوتھ لیپ ٹاپس سکیم کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم تقریب میں ہونہار اور قابل طلبا و طالبات میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب کریں گے