وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ

190

باکو۔15جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم یعقوب ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ النور مامادوف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے وزیرِ اعظم کو باکو ہوائی اڈے پر الوداع کیا۔