اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے کے دوسرے مرحلہ میں حیدرآباد روانہ ہوگئے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سکھر- حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ سکھر سے حیدر آباد روانہ ہوگئے۔وزیرِ اعظم حیدر آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔