وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف کی ملاقات

179

آستانہ۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں رہنمائوں کی ملاقات ہوئی۔