وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

350

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں جمعرات کو ملاقات کی ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی پارلیمنٹ سے منظوری پر مبارکباد دی۔

انہوں نے وزیرِاعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔