وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

10

لاہور۔14جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کو ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی اور اس بجٹ کو معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔