ردیگ ۔18مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف مند-پشین سرحد، (پاکستان ایران سرحد)کے دورے کیلئے ردیگ(تحصیل مند) پہنچ گئے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دورے کے دوران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔دونوں رہنمائوں نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر بھی موجود تھے۔\