وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےصفہ اور مروہ کے درمیان سعی کی

64
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےصفہ اور مروہ کے درمیان سعی کی

مکہ مکرمہ ۔30اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےسعودی عرب کے دورہ کے موقع پر عمرہ کی ادائیگی کے دوران زیارتِ خاص اور طوافِ کعبہ شریف کی ادائیگی کے بعد صفہ اور مروہ کے درمیان سعی کی۔ہفتہ کووزیرِ اعظم نے سعیِ صفہ و مروہ کی ادائیگی کے ساتھ ہی عمرہ کی تکمیل کے بعد ملک و قوم اور مسلم اُمہ کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں