وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا افواجِ پاکستان کے سربراہان کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی

50

لاہور۔24اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہاں کو ٹیلی فون پر عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم نے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارک دی۔

وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو بھی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، قوم اپنی سرحدوں پر موجود محفاظوں کی بدولت امن و سکون سے عید کی خوشیاں منا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے ان بہادر اور فرض شناس جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔