وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بارہ کہو میں بائی پاس کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس

346

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بارہ کہو میں بائی پاس کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس لیتے ہوئےدو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے سوگواران کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور چیئرمین سی ڈی اے سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔