وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا تھانہ ننکانہ صاحب میں ماورائے قانون ایک شخص کے قتل کا نوٹس، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا

184

لاہور۔11فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تھانہ ننکانہ صاحب میں ماورائے قانون ایک شخص کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پولیس نے پرتشدد ہجوم کو تشدد سے کیوں نہ روکا، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو قانون پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کے ذمہ دار اداروں کی پہلی ترجیح امن ہی ہے اور امن و امان کو ہر صورت مقدم رھنا چاہیے