- Advertisement -
جدہ۔19مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (ف )کے رہنما و سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حافظ حسین احمد ایک مدبر سیاستدان تھے،دکھ کی گھڑی میں پوری قوم کی ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعاکی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574442
- Advertisement -