- Advertisement -
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن )کے دیرینہ کارکن اور پارٹی آفس لاہور کے انچارج سید حسن اصغر المعروف گڈو شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پارٹی قائدین اور کارکنان کی تمام تر ہمدردیاں سید حسن اصغر مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552190
- Advertisement -