22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاک فوج، پولیس اور سکیورٹی اداروں...

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاک فوج، پولیس اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو عید الفطر پر ملک میں امن و امان یقینی بنانے پر خراجِ تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج، پولیس اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان یقینی بنانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ملک میں امن و امان کے قیام کیلئےلازوال قربانیاں ہیں۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے پاک فوج کے افسران و جوانوں، چاروں صوبوں کے آئی جیز، سکیورٹی اداروں کے سربراہاں اور انتظامیہ کے آفسروں کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں۔

- Advertisement -

عید کے پر مسرت موقع پر اپنے پیاروں سے دور فرائض کی انجام دہی کیلئے مامور افواجِ پاکستان، پولیس، سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں