وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کاباکو میں اجاری شہر (قدیم باکو شہر) کا دورہ

164

باکو۔15جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے باکو میں اجاری شہر (قدیم باکو شہر) کا دورہ کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے اپنے سرکاری دورہ آذربائیجان کے موقع پر اجاری شہر میں مختلف تاریخی عمارتوں اور میوزیم کا دورہ کیا۔

وزیرِ اعظم کو اجاری شہر میں قدیم ملتان کاروان سرائے کا بھی دورہ کروایا گیا،جہاں قدیم شاہراہ ریشم پر سفر کرنے والے تجارتی قافلے پڑاؤ کیا کرتے تھے۔وزیرِ اعظم کو میوزیم میں قدیم نوادرات بھی دکھائی گئیں۔