وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی نصیر آباد میں خالد حسین مگسی کے قافلے پر حملے کی شدیدمذمت

141
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نصیر آباد میں خالد حسین مگسی کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےملوث افراد کو جلد گرفتار کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا یقینی بنانے ، قومی شاہراہوں پر ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے اور علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف موثر آپریشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نےخالد حسین مگسی کے حملے میں محفوظ رہنے پر اظہار تشکرکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خالد حسین مگسی حملے میں محفوظ رہے.

وزیرِ اعظم نے قافلے پر حملے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم نے قومی شاہراہوں پر ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم نے علاقے میں ڈاکؤوں کے خلاف مؤثر آپریشن کرنے کی بھی ہدایت کی ۔