لاہور۔25ستمبر(اے پی پی )وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مولانا شوکت علی روڈ پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے امریکہ سے منگوائی گئی ٹری ٹرانسپلانٹر مشین کا معائنہ کیا اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کی اس کاوش پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دورِ حاضر کی اُمنگوں کے مطابق اس محکمہ کو جدیدمشینری سے آراستہ کرنا قابلِ ستائش ہے اور وقت کی اہم ضرورت بھی،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں قیمتی چھوٹے بڑے درختوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جڑ سمیت نکال کر زندہ صحیح سلامت ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے گاجس کا عملی مظاہرہ بھی موقع پرکرکے دکھایا گیا