اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کامیابی قوم کے لئے باعثِ مسرت اور فخر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کامیابی بسمہ معروف، ندا ڈار، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال سمیت ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کے جذبے اور ٹیم ورک کا ثمر ہے۔