24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںوساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن تقریبا ت کے بعد سکھ یاتری...

وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن تقریبا ت کے بعد سکھ یاتری دوگروپوں میں لاہور پہنچیں گے

- Advertisement -

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن تقریبا ت کے بعد 5780 بھارتی سکھ یاتریوں کا 65 بسوں پر مشتمل پہلا گروپ گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے لاہور پہنچے گا جبکہ 62 بسوں پر مشتمل دوسرا گروپ گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور سے بذریعہ گورودوارہ رہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرنے کے بعد گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچے گا ۔بھارتی سکھوں نے گورو دوراہ جنم استھان ننکانہ صاحب ،گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدا ل اور گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام یاتریوں کے اعزاز میں تقاریب بھی منعقد کی گئیں ۔سکھ یاتریوں نے پرتپاک مہمان نوازی اور ویساکھی کی تقریبات اور خالصہ جنم دن لیے کیے گئے بہترین انتظامات کی بھی تعریف کی۔ سکھ یاتریوں نے پردھان و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے سی ای او ابو بکر آفتاب قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر اور دیگر سکھ رہنماں کے ہمراہ باباگرو نانک کے کھیت میں فصل کی کٹائی کی۔

- Advertisement -

یاتریوں نے کام کرتے ہوئے "بولے سو نہال” کے نعرے لگاتے ہوئے زمین سے اپنی خوشی اور روحانی تعلق کا اظہار بھی کیا۔ویساکھی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے زیراہتمام کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔

سکھ یاتریوں نے بھنگڑے سمیت روایتی پنجابی رقص سے لطف اندوز ہوئے اور اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔بھارتی سکھ یاتری گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ایک دن قیام کے بعد 19 اپریل کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ ہوں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583307

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں