20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںوطنِ عزیز سے محبت ایمان کا حصہ ہے،ایڈوائزر ٹیکس محتسب

وطنِ عزیز سے محبت ایمان کا حصہ ہے،ایڈوائزر ٹیکس محتسب

- Advertisement -

سرگودھا۔ 04 مئی (اے پی پی):وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کے لئے پاکستانی قوم اپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہے اور مملکت خدا داد کی بقاء و سلامتی کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کرے گی، پاکستان کا بچہ بچہ ملکی دفاع کے لیے شہادت حاصل کرنے کو تیار ہے،وطنِ عزیز سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب سرگودھا چوہدری خالد اقبال مسرت کی رہائش گاہ پر انکی عمرہ سے واپسی پر کمشنر انکم ٹیکس سرگودھا رینج عظمت علی رانجھاء اور ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو علی رضا ہنجراء سے ملاقات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج جذبہ جہاد سے سر شار ہے اس لیے کوئی بھی ہماری نڈر اور بہادر پاکستانی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592357

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں