اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کے بجٹ پر کوئی کٹ نہیں لگایا گیا ،
ہائیر ایجو کیشن کمیشن ( ایچ ای سی) کے ڈویلپمنٹ بجٹ کو 26ارب سے بڑھا کر 44 ارب کر دیا ہے۔
جمعہ کی رات اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کےڈویلپمنٹ بجٹ میں 67فیصد اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے لئے ہمارا عزم پختہ اور مضبوط ہے ۔