وفا قی و زیر صحت عا مر محمود کیا نی کا راولپنڈی کے مختلف مقامات کا دورہ

84

راولپنڈی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفا قی و زیر صحت عا مر محمود کیا نی نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے راولپنڈی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کمشنر جو دت ایاز و ڈپٹی کمشنر راولپنڈ ی ڈا کٹر عمر جہا نگیر بھی موجود تھے۔ضلعی انتظامیہ ترجمان کے مطا بق جمعرات کے روز وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے فوارہ چوک بازار میں غر یبوں کے لئے شیلٹر ہو م بنا نے جبکہ واران اڈہ سیہام پر عوا م النا س کو طبی سہو لیا ت فر اہم کر نے کے لئے ہسپتا ل کی تعمیرکے حوالے سے زیرغور منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ را ولپنڈی ٹرانسپورٹ اتھار ٹی کی جانب سے33 کنال وا گز ار کروا ئی گئی اراضی پر ہسپتال تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ غر یب و بے سہارا لو گو ںکو پنا ہ کے ساتھ ساتھ علا ج معا لجے کی بہتر ین سہو لےات فرا ہم کرنا حکو مت کا مشن ہے جس کے لئے شیلٹر ہو مز کا قےام عمل میں لا یا جا رہا ہے جبکہ ہسپتال کی تعمیر سے رولپنڈی میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرسکیں گے۔