اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ وفاق نے سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ کے ہسپتالوں کا انتظام سنبھالا ہے ، اس میں 18 ویں ترمیم کہاں سے آگئی۔اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں افتخار درانی نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں افتخار درانی نے کہا کہ اس بیچارے حادثاتی چیئرمین کو کوئی بتائے وفاق نے سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ کے ہسپتالوں کا انتظام سنبھالا ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ اس میں 18 ویں ترمیم کہاں سے آگئی۔انہوںنے کہا کہ خواہ مخوا قوم اور میڈیا کا وقت برباد کیا۔