وفاق وزیر خزانہ سے بینک آف چائنہ کے چیئرمین کی وفد کے ہمراہ ملاقات

143
APP60-19 ISLAMABAD: October 19 - Finance Minister Ishaq Dar shaking hand with Tian Guoli Chairman Bank of China. APP

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بینک آف چائنہ کے چیئرمین ٹائیان گیولی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈا کو سراہتے ہوئے اس کی کامیابی کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معاشی بہتری کیلئے اٹھائے گئے مشکل اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بڑی صلاحیت کی حامل ہے اور بہت سی چینی کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے امکانات تلاش کر رہی ہیں۔ وزیر خزانہ نے بینک آف چائنہ کی جانب سے پاکستان میں کاروباری مواقع میں دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ بینک پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر وفد کو پاکستان میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے بینک آف چائنہ کی جانب سے پاکستان میں اپنی برانچ کھولنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔