وفاقی انتظامیہ نے راول ڈیم کے سپل وے کھولنے کی حکمت عملی تیار کر لی

123
راول ڈیم

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وفاقی انتظامیہ نے مقررہ مقدار سے زائد پانی جمع ہونے کی صورت میں راول ڈیم کے سپل وے کھولنے کی حکمت عملی تیار کر لی ۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ کی سطح پر پہنچ گئی ہے، اس کے اسپلز وے چار بجے سے سات بجے ہفتہ (29 جولائی) کو 1748.60 فٹ کی سطح تک پہنچنے کے لیے کم از کم 01 فٹ کی سطح پر کھولے جائیں گے،

سپلز کھلنے کے اوقات بارش کے حالات پر منحصر ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، دریائے کورنگ کے کنارے پولیس ریزرو اور ایل ای اے بھی تعینات کیے جائیں گے۔ترجمان نے بتایاکہ اس ضمن میں راولپنڈی کی انتظامیہ کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے۔