وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری

71

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طور پر 31 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے آئی سی ٹی ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن کے لئے 14 کروڑ 98 لاکھ، قومی نصاب کونسل سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے ایک کروڑ88 لاکھ، پورے ملک میں بنیادی تعلیم کے حصول کے لئے 10 کروڑ، کپیسٹی بلڈنگ آف ایجوکیشن مینجمنٹ کے لئے 52 لاکھ، ٹرینڈز اینڈ انٹرنیشنل میتھمیٹکس سائنس سٹڈیز پروگرام کے لئے 17 لاکھ، نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے لئے 3 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔