23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی تعلیمی بورڈ کے زیرانتظام ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں کا چوتھا...

وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیرانتظام ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں کا چوتھا روز، اردو تقاریر کے مقابلہ کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیرانتظام ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں کے چوتھے روز اردو تقاریر کا مقابلہ ہوا جس میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حسب معمول تقر یب کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک اور نعت رسول مقبول ؐسے ہوا۔ اس کے بعد ڈائریکٹر ریسرچ مرزا علی نے طلباء و طالبات، اساتذہ، جج صاحبان اور آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کی شمولیت ہمارے لیے بہت خاص ہے اور ہماری نظر میں آپ سب ہی فاتح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کی اہم مہارتیں جن پر دنیا کام کر رہی ہے، ان میں سے ایک سماجی اور جذباتی مہارت ہے، چنانچہ ان تقریبات کا بنیادی مقصد صرف بچوں میں مقابلے کی فضا قائم کرنا نہیں بلکہ ان میں سماجی توقعات قائم کرنا اور معاشرتی ماحول سے مطابقت پیدا کرنا ہے کیونکہ محدود رہ کر اپنی صحیح طریقے سے جانچ نہیں کی جا سکتی جس طرح کہ لوگوں میں جا کر ان کا سامنا کرنے سے کی جا سکتی ہے تاکہ اگر آپ کو عدم مطابقت یا جداگانہ سوچ کا ماحول ملے تو بھی آپ مثبت رویہ اختیار کر سکیں۔ اس کے علاوہ آپ تقریری مقابلہ میں حصہ لینے سے وقت کا درست استعمال کرنا اور دئیے گئے وقت پر اپنا کام مکمل کرنا سیکھتے ہیں۔

- Advertisement -

میٹرک لیول کے مقابلہ جات میں لائیبنہ احمد فوجی فاؤنڈیشن کالج گرلز نیو لالہ زار راولپنڈی نے پہلی، معصومہ نقوی اے ایس ایف پبلک سکول اسلام آباد نے دوسری اور ابو باخر الطاف ایف جی پبلک سکول آدم جی روڈ راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ لیول کے مقابلہ جات میں ملک عبدالرافع عسکریہ کالج راولپنڈی نے پہلی، زین صبور خان پی اے ای سی چشمہ میانوالی نے دوسری اور آمنہ زاہد ایف ایف سی لالہ زار راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اکیڈمکس مرزا علی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527857

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں