اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پچھلے چند ماہ کے دوران ہونےوالا 4 سے 5 روپے فی یونٹ اضافہ خود برداشت کرے گی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے لئے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو کم کیا گیا ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر درآمدی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے بلوں میں پچھلے چند ماہ کے دوران 4 سے 5 روپے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس حکومت خود برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی مختصر مدت میں پی ڈی ایل کو کم کرکے کی گئی ہے جبکہ طویل مدت کے لئے ڈ سبسڈی دی جائے گی۔