اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی/زیریں پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا کے چند اضلاع، اسلام آباد، زیریں بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں چیراٹ 30، مالم جبہ 4، پارا چنار، کاکول 04، بالاکوٹ 03، بونیر 02، پنجاب میں ڈی جی خان 16، اسلام آباد (سیدپور، گولڑہ 01)، اٹک03، مری03، بلوچستان میں لسبیلہ 05 اور کشمیر میں گڑھی دوپٹہ کے مقام پر 05 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی46، دالبندین 45اور دادو، نو کنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔