اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) منگل کے روز کشمیر ، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختو نخوا اور مشر قی پنجاب میں تیز ہواؤ ں ا ور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو گی۔ اس دوران خطہ پو ٹھو ہار ، کشمیراور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران با لا ئی خیبرپختونخوا ، با لا ئی /و سطی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تا ہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش خیبر پختو نخوا میں کاکول 84، سیدو شریف 12، مردان 18، مالم جبہ 10 ، باچا خان ائیر پورٹ 07، پشاور (سٹی) 04، دیر (اپر 03، لوئر 01)، با لا کوٹ 02، پنجاب میں اسلام آباد (ائیر پورٹ 51، بوکرا34، زیرو پوائنٹ 21، گولڑہ، سید پور 07)، سیالکوٹ (سٹی 52، ائیر پورٹ 44)، راولپنڈی(شمس آباد، چکلالہ 46، کچہری 35)، منگلہ 43 ،او کا ڑہ 42 ، گجرات 39، اٹک 33، گوجرانوالہ24 ،جہلم 23، فیصل آباد 21، ٹی ٹی سنگھ15 ، مری 07،منڈی بہاؤالدین ، جھنگ03، سا ہیوال 02، نارووال01، کشمیر میں مظفر آباد(سٹی 36،ائرپورٹ19)، کوٹلی30، را ولا کوٹ 07 اورگڑھی دوپٹہ 06 میں ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین 41، نو کنڈی اور چلاس میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔