وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے اور دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

270

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے اور دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعه کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 38،شہید بینظیر آباد، ٹنڈوجام،چھور اور ٹھٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔