وفاقی دارالحکومت میں بارشوں کے سیلابی پانی کو محفوظ بنانے کی تجویز

135
Ministry of Interior

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں بارشوں کے سیلابی پانی کو محفوظ بنانے کی تجویز دی گئی ہے، منصوبہ تین ارب روپے سے شروع کیا جائےگا۔سیلابی پانی کو کاشت کاری سمیت دیگر مفید مقاصد کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔وزارت داخلہ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد بارشوں کے پانی کو کار آمد بنا کر استعمال میں لانا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت دیہی اور شہری مقامات پر گہرے کنویں اورچھوٹے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے جہاں بارش کا پانی جمع کیا جائے گا۔اس منصوبے پر ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے تحت عمدرآمد کیا جائے گا۔منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جس کیلئے رقوم میں بھی بتدریج اضافہ کیا جاتا رہے گا۔