اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو ہفتے سے بند تعلیمی ادارے جمعرات کو دوبارہ کھل گئے ہیں ۔ حکومت نے 16 ستمبر سے اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کرائیں۔ سکول میں تمام طلبا، اساتذہ اور عملہ کے لئےماسک پہننا لازم ہو گا۔ طلبا لنچ اور پانی کی بوتل ساتھ لے کر آئیں۔
سکول کے اوقات کار 8.00 بجے سے 1.30 بجے تک ہیں جبکہ جمعہ المبارک کو سکول کے اوقات کار 8.00 سے 12.30 بجے تک ہوں گے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے کے بچے پیر، بدھ، جمعہ اور گروپ بی کے بچے منگل، جمعرات اور ہفتہ کو سکول جائیں گے۔