وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ

44
pollen
pollen

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 731 سے بڑھ کر 766 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 660 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 9، گھاس کے 5 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 88 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔