وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات

143
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بھی نچلی سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے بعد وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 36 سے کم ہو کر 28 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جنگلی شہتوت اور گھاس سمیت دیگر پودوں کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 28 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔