وفاقی دارالحکومت میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

69
Ministry of National Health
Ministry of National Health

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ مہم کے دوران میڈیا کے ذریعے والدین کو پولیو ویکسین کی اہمیت اور فوائد آگاہ کیا جائے گا۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق رواں سال کے دوران ملک میں پولیو کے 69 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد خیبر پختونخوا اور خاص طور پر ضلع بنوں سے ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ علاقے کے عوام نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔ پولیو کا شکار ہونے والے بچوں کے والدین نے اعتراف کیا کیا کہ انہوں نے جھوٹے اور گمراہ کن پراپیگنڈا کی وجہ سے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ملک کے 10 مختلف شہروں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، پولیو سے بچائو ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔