وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا ڈائریکٹر اردو نیوز سروس اے پی پی عبدالجبار زکریا کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

103
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبدالجبار زکریا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے کہا کہ عبدالجبار زکریا کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ مرحومہ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔