وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان کا عالمی بینک کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب

182

پاکستان اصلاحات کے عمل کے ذریعے مبنی بر علم معیشت کے قیام کےلئے کوشاں ہے، عالمی برادری کے ساتھ رابطوں کو فروغ دیا جارہا ہے، پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 29.3 ملین ہے جن میں سے 26.1 ملین تھری جی اور فور جی استفادہ کررہے ہیں، حکومت پاکستان عوامی خدمات کو الیکٹرانک پلیٹ فارمز پر منتقل کرنے کےلئے اقدامات کررہی ہے
وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان کا عالمی بینک کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب
واشنگٹن ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات کے عمل کے ذریعے مبنی بر علم معیشت کے قیام کےلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں عالمی برادری کے ساتھ رابطوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے عالمی بینک کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پر انفارمیشن سوسائٹی کے موضوع پر عالمی کانفرنس کی حمایت کا اعلان کیا ۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر روابط کو فروغ دینے کےلئے کئی طرح کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ گلوبل کنکٹویٹی کےلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں اس کا بنیادی مقصد عوامی خدمات کو فروغ دینا ہے۔