وفاقی سیکرٹیری اطلاعات احمد نواز سکھیرا کا لوک ورثہ میںپروگرام سے خطاب

125

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) لوک ورثہ میں پانچ روزہ ”کرافٹ از نالج“ پروگرام کے حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزارت اطلاعات و نشریات کے وفاقی سیکرٹیری سردار احمد نواز سکھیرا تھے۔وفاقی نظامت تعلیم کے ٹریننگ وونگ کے تعاون سے جاری کیے گے اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو پاکستان کے ثقافتی رنگوں سے روشناس کرانا ہے۔ رنگا رنگ تقریب میں بچوں نے روایتی لوک موسیقی اور رقص بھی پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹیری سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ ثقافت روح کی غذا ہے اور یہ بچے خوش قسمت ہیں کہ انہیں لوک ورثہ کی کاشوں سے اپنے قومی ورثے اور روایات سے ہم آہنگ ہونے کا موقع مل رہا ہے۔