وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان اور پی آئی او مبشر حسن کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

184
وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان اور پی آئی او مبشر حسن کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے سی پی این ای کے صدر ارشاد عارف، سینئر نائب صدر انور ساجدی، سیکریٹری جنرل اعجاز الحق سمیت دیگر نومنتخب عہدیداروں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کو ترجیح دی ہے، آج پاکستان میں صحافتی اقدار اور میڈیا ادارے گذشتہ ادوار کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں میڈیا کا کردار انتہائی مسلمہ ہے۔ پرنسپل انفارمیشن آفسر(پی آئی او) مبشر حسن نے کہا کہ سی پی این ای ایک منظم تنظیم ہے، سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نومنتخب باڈی صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور صحافت کے معیار کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔