وفاقی محتسب ریجنل ہیڈ سکھر 18 فروری کو جیكب آباد میں کھلی کچہری منعقد کریں گے

84
وفاقی محتسب ریجنل ہیڈ سکھر 18 فروری کو جیكب آباد میں کھلی کچہری منعقد کریں گے

سکھر۔ 17 فروری (اے پی پی):وفاقی محتسبِ اعلیٰ سکھر کل جیکب آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے ۔ جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی محتسبِ اعلیٰ ریجنل ہیڈ سکھر میاں عبدالخالق 18 فروری 2025 منگل صبح 9:00 بجے ضلع کونسل ہال جیکب آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

وفاقی محتسب اعلیٰ آفیس سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام صارفین بجلی و سوئی گیس سے متعلق شکایات کے حل کے حوالے سے اپنی تحریری درخواستیں تیار کرکے اپنے ساتھ لائیں۔ درخواست کے ساتھ تین کاپیاں ساتھ لانے کو کہا گیا ہے، جن میں سے ایک کاپی وفاقی محتسبِ اعلیٰ کو جمع کرانے کے لیے، ایک کاپی SEPCO/SSGC کو دینے کے لیے اور ایک کاپی اپنے ریکارڈ کے لیے محفوظ رکھیں۔ سوئی سدرن گیس کے افسران سمیت دیگر وفاقی اداروں کے افسران بھی اس کھلی کچہری میں موجود ہوں گے۔