اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات پر فوری ازالے اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بروقت نمٹانے کے لئے خصوص جج تعینات کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور گریوننس کمشنر برائے اوور سیز پاکستانی حافظ احسان احمد کھوکھر نے سیکرٹری لاءاینڈ جسٹس کمیشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ قومی جوڈیشل پالیسی پاک کمیٹی کے ذریعے ہائی کورٹ اور سول کورٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات کی جلد سماعت کے لئے خصوصی جج تعینات کئے جائیں جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ میں کیاجائے اور ان مقدمات میں 6 ماہ سے زائد کا پے آرڈر جاری نہ کیا جائے۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اور سیکرٹری لاءاینڈ جسٹس کمیشن کی مشاورت سے یہ خط لکھا ہے اور خط میں مزید کہاگیاہے کہ 218ملکوں میں 84لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو سالانہ 19 ارب ڈالر زرمبادلہ بھیجتے ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32066