23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی محتسب نے پو لی کلینک ہسپتال کے خلا ف شکا یات...

وفاقی محتسب نے پو لی کلینک ہسپتال کے خلا ف شکا یات کا نو ٹس لے لیا، معا ئنہ ٹیم کل ہسپتال کا دورہ کر ے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے پو لی کلینک ہسپتال کے خلا ف ایم آر آئی مشین کے عدم استعمال،بے ہو شی کی دوا انستھیزیا کی عدم دستیابی، غیر تر بیت یا فتہ عملہ، بنیا دی سہو لیات کے فقدان، ایک ایک بستر پر دو دو مر یضوں کی مو جودگی،غیر معمو لی رش، ادویات کی عدم دستیا بی اور میڈیکل بلوں کی تصد یق میں تا خیر کے بارے میں ہزاروں شکا یات کا نو ٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈ وائزر احمد فاروق کی سربراہی میں ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دیدی ہے جو (کل) جمعرات کو ہسپتال کا دورہ کر کے مر یضوں اور ہسپتال انتظا میہ سے ملے گی۔

تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی محتسب کو بڑ ی تعداد میں شکا یات ملیں کہ پو لی کلینک ہسپتال میں ایم آر آئی مشین مو جود ہے مگر اسے استعمال میں نہیں لا یا جا رہا، الٹرا سا ؤ نڈ کے لئے لمبی لمبی تا ریخیں دی جا تی ہیں، تھیلیسیمیا کے مریضوں کا کو ئی پر سان حال نہیں، ڈاکٹر تا خیر سے ہسپتال آ تے ہیں جس کی وجہ سے مر یضوں کو گھنٹوں انتظار کر نا پڑ تا ہے، ہسپتال کا عملہ غیرتربیت یا فتہ ہے۔

- Advertisement -

وفاقی محتسب نے عوام النا س کی طر ف سے شکا یات کا نو ٹس لیتے ہو ئے سینئر ایڈ وائزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں ڈائر یکٹر جنرل محمداشفاق احمد، ڈپٹی ایڈ وائزر پر ویز حلیم اور کنسلٹنٹ خالد سیال پر مشتمل معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو جمعرات کو پو لی کلینک ہسپتال کا دورہ کر کے مر یضوں، ان کے لواحقین اور ہسپتال انتظامیہ سے مل کرمذ کو رہ شکا یات اور صو رتحال کا جا ئزہ لے کر وفاقی محتسب کو رپورٹ پیش کر ے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415089

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں