وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ

180
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے تین سالہ دور میں 2 لاکھ 27 ہزار شکایات کا فیصلہ کیا گیا، اب وفاقی محتسب کے افسران ایک پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ملک کے 36 اضلاع میں جا کر لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کر رہے ہیں اور ہر شکایت کا فیصلہ 15 روز میں کیا جا رہا ہے، ان فیصلوں کے خلاف اپیل کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ 2015ءکے مطابق 2013ءمیں موجودہ وفاقی محتسب نے چارج سنبھالا تو چند سال پرانی تقریباً 75 ہزار شکایات زیر التواءتھیں اور شکایات کو نمٹانے کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں تھا۔